جہانگیر ترین اگلے ہفتے کراچی میں آصف زرداری سےملاقات کریں گے، پی پی میں شمولیت کا اعلان بھی متوقع، شہلا رضا

02:50 PM, 6 Apr, 2021

نیا دور
اس وقت پاکستانی سیاست میں ہلچل ہے۔ ایک جانب پی ڈی ایم میں توڑ پھوڑ جاری ہے۔ تو دوسری  طرف حکومت کے لیے بھی نا خوشگوار خبریں سامنے آرہی ہیں

تازہ ترین پیش رفت کے مطابق اے این پی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔  جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹس میں ذرائع پیپلز پارٹی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو سخت جواب دینے کی ہدایت کر دی۔ شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نیر بخاری سمیت دیگر شوکاز نوٹس کا جواب تیار کریں گے۔

تاہم اب پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے جہانگیر ترین اور پیپلز پارٹی کے درمیان بڑھتی قربتوں کا ذکر کیا ہے۔  کہ جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات، اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے، خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بوزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔

یاد رہے کہ سینئر صحافی طلعت حسین نے ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات کے اندراج کے بعد عمران حکومت کا چلنا محال ہوجانے کے حوالے سے پیش گوئی بھی کی ہے جس کے بعد  شہلا رضا کی یہ ٹویٹ سامنے آئی ہے۔  واضح رہےکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ اور مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

جب کہ اے آر وائی کی جانب سے جہانگیر ترین سے منسوب ایک تردید نشر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کی پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات میں کوئی حقیقت نہیں۔

 
مزیدخبریں