عمران خان کی سب سے بڑی غلطی فوج کی غیرجانبداری پر حملہ تھا، حامد میر
06:04 PM, 6 Apr, 2022
مجھے یقین ہے کہ عمران خان کی طرف سے آئینی طریقہ کار کو پامال کرنے کی کوششوں کے باوجود ملک کے جمہوری ادارے غالب رہیں گے۔ سپریم کورٹ عمران خان صاحب کا پیدا کردہ تعطل حل کرنے پر غور کر رہی ہے، اور ججوں کے پاس یہ ظاہر کرنے کا بہترین موقع ہے کہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی ہمارے مسائل کا بہترین حل پیش کرتی ہے۔