مسئلہ کشمیر: راہول گاندھی مودی سرکار کے فیصلے سے ناخوش

09:40 AM, 6 Aug, 2019

نیا دور
کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا مودی سرکار کے غیر قانونی اقدام پر مذمتی ٹویٹ، اپوزیشن رہنما نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا صدارتی حکم نامہ بھارت کی قومی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب کرے گا۔

بھارتی آئین میں کشمیر سے متعلق آرٹیکلز 370 اور 35 اے کی صدارتی حکم نامے سے منسوخی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنے مذمتی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس حرکت کے بھارتی قومی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

راہول گاندھی نے اپنے تازہ ٹویٹ میں لکھا کہ "جموں و کشمیر کے ٹکڑے کرنے، منتخب نمائندوں کو قید کرنے اور ہمارے آئین کی خلاف ورزی سے قومی یکجہتی کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔ یہ قوم عوام سے بنی ہے، زمین کے پلاٹوں سے نہیں۔ انتظامی اختیار کا یہ غلط استعمال ہماری قومی سلامتی کے لیے سنگین مضمرات کا حامل ہے"



واضح رہے کہ مودی سرکار نے ایک صدارتی فرمان کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کوختم کردیا ہے، جس کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں بلکہ وفاقی علاقہ کہلائے گی۔
مزیدخبریں