نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز میں میزبان وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ اللہ نے کبھی اختیار دیا تو خود گھاس کھا لوں گا مگر فوج کا بجٹ بڑھاؤں گا، اپنے آرمی چیف کو ساتھ بٹھا کر سارے فیصلے کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ سویلین اداراہ فوج کے ادارے کے ساتھ مل کر کام کیوں نہیں کر سکتا، اگر اللہ نے کبھی اختیار دیا تو اپنے آرمی چیف کو کہوں گا ساتھ بیٹھو سر، میرے ساتھ بیٹھو، میرے ساتھ مل کر فیصلہ لو، کیا ہے کتنا بجٹ ہے؟ 20 فیصد، میں 60 لگاتا ہوں خود میں گھاس کھا لوں گا، آپ کو پالوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کر کے تو دیکھ لو ایک بار، ٹھیک ہے یار پنڈی والے اپنی سوچ سے چلتے ہیں آپ اپنی سوچ سے چلو، یہ تعاون کب ہو گا یار، کیا ہم نے اداروں لو ذلیل کرنا ہے۔