نامزد وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فائرنگ، بھائی قتل، وزیراعلیٰ بھی گاڑی میں موجود تھے

04:58 PM, 6 Aug, 2021

نیا دور
لاہور میں پنجاب کے نامزد وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں سے اسد کھوکھر کا بھائی مبشر کھوکھر زخمی ہوگیا جسے ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم  شہباز گل کے مطابق اسد کھوکھر کے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے جانے کے بعد پیش آیا۔
عینی شاہد کے مطابق وزیراعلیٰ واپسی کیلئےکار میں بیٹھے ہی تھےکہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جبکہ فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ کی کار سے چند گز کے فاصلے پر ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دو حملہ اورگھات لگاکرگیٹ پرموجود تھے، نامزد صوبائی وزیر سمیت تینوں بھائی وزیراعلیٰ پنجاب کوگیٹ پرچھوڑنے آئے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔
وزیراعلیٰ کے اسٹاف نے فائرنگ کرنے والے ملزم کوپکڑلیا جسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد دعوت ولیمہ منسوخ کردی گئی جبکہ یہ تقریب ڈیفنس میں فارم ہاؤس میں منعقد ہورہی تھی۔

کھوکھر برادری کے مختلف سیاسی دھڑے کی شادی میں پہلے بھی خون کی ہولی کھولی گئی

2018 میں جوہر ٹاؤن ٹوپازمارکی میں شادی کی تقریب میں  فائرنگ ،  ملک افضل کھوکھر کے بھتیجے  عمران شفیع سمیت دو افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے۔ عمران شفیع کی میت ڈاکٹر ہسپتال سے کھوکھر پیلس منتقل کی گئی۔
عمران شفیع ایم این اے  ملک افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے بھتیجے تھے۔ ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں ملک اسلم اور اشرف بھٹی گروپ کے درمیان  فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس سے شفیع کھوکھر کے بیٹے  عمران شفیع زخمی ہو گئے اور انکو ڈاکٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  عمران شفیع ہسپتال میں دم توڑ گئے۔  عمران شفیع کی میت ڈاکٹر ہسپتال سے کھوکھر پیلس منتقل کر دی گئی۔

زخمی ہونیوالے دیگر 9 افراد کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے محمد یاسین بھی جان کی بازی ہار گیا، ابوذر نقوی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دیگر زخمی ہونے والوں میں ملک اسلم، ملک عقیل، حبیب کھوکھر، ملک نذیر احمد، محمد علی، شمعین اور محمد رضا شامل ہیں۔فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کئے، شادی کی تقریب میں شفیع کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر بھی موجود تھے جنہیں انکے گارڈز نے بڑی مشکل سے دوسری جگہ منتقل کیا۔
آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کی جائیں گی، متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مزیدخبریں