ایلوس پریسلے کے دہائیوں سے کھوئے ہوئے زیورات نیلامی کے لیے تیار

02:46 PM, 6 Aug, 2022

نیا دور
کنگ آف راک این رول ایلوس پریسلے کا سب سے اہم مجموعہ، طویل عرصے سے کھوئے ہوئے کے زیورات نیلامی کے لیے جا رہے ہیں۔

چمکدار سوٹ سے لے کر ہیرے کی انگوٹھیوں تک، ایلوس پریسلے، جسے کنگ آف راک این رول کہا جاتا تھا، گلیمر کے مداح تھے۔ لیکن بہت سے زیورات جو آنجہانی امریکی گلوکار نے اپنے ایجنٹ کرنل ٹام پارکر کو دیے تھے، وہ طویل عرصے سے کھو چکے تھے۔



اور اب، کئی دہائیوں بعد، کیلیفورنیا کے ایک نیلام گھر نے درجنوں زیورات کا سراغ لگا لیا ہے۔ پارکر کو دیے گئے پرکشش تحائف میں سوئس لگژری برانڈ کورم کی 18 قیراط کی سونے کی گھڑی شامل ہے، جس کے اوپری حصے پر 20 ڈالر مالیت کا 130 سال پرانا سکہ ہے۔

ان میں ہیرے اور نیلم کے سنو مین کفلنک کا ایک جوڑا شامل ہے، جو آنجہانی گلوکار نے اپنے ایجنٹ کے لیے اپنے 1973 کے لائیو سیٹلائٹ کنسرٹ  "الوہا فرام ہوائی" کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے خریدا تھا۔



جی ڈبلیو ایس آکشنز کی بانی اور سی ای او بریگزٹ کروز نے بتایا کہ مجھے (2014 میں) ایک بڑے کلکٹر نے بتایا تھا کہ ایلوس کے زیورات کا سب سے اہم مجموعہ موجود ہے۔ کئی سالوں کے "گمشدہ" ان زیورات کی تلاش کے بعد مجھے ایک مالی تنازعہ کا علم ہوا جس نے تقریباً پانچ دہائیوں تک اشیا کو عوام کی نظروں سے دور رکھا۔

انہوں نے کہا کہ بالاخر، نیلام گھر کے ایک کلائنٹ نے ان کی قیمت پر بات چیت کی اور انہیں خرید لیا۔ یہ زیورات کا ایک ایسا گروپ تھا جس کے بارے میں ہم سب نے سنا ہے، اور یہ واقعی بیش قیمت ہے۔

 
مزیدخبریں