پی ٹی آئی اور عسکری تعلقات مزید خراب پی ٹی آئی کا ضمنی الیکشن کو چیلنج | عمران، قیصر طلب | چیف سیکرٹری پنجاب

07:34 PM, 6 Aug, 2022

نیا دور

75 سالہ تاریخ میں جمہوری قوتیں کا جھگڑا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ یہ رہا ہے کہ آپ آئین کے مطابق اس ملک کو چلائیں وہ ون پیج اور ہائبرڈ سسٹم کیخلاف بات کرتے رہے ہیں۔ عمران خان ہائبرڈ سسٹم چاہتے ہیں وہ کہتے ہیں نیوٹرل ہونے کا کسی کو حق نہیں ہے، ضیغم خان



 



عمران خان سارا دباؤ اس لئے ڈال رہے ہیں کہ فوج اپنی طاقت استعمال کرتے ہوتے آئینی حکومت کو ہٹائے کسی طرح انکو اقتدار میں لے آئے۔ بقول آج کے وزیراعلیٰ پنجاب کے جو ان کی "نیپیاں" تبدیل ہوتی رہی ہیں وہ اس کام کو سنبھالیں، مرتضٰی سولنگی



 



جب پرویزالہیٰ وزیراعلی بنے اس سے اگلے ہی دن چیف سیکرٹری صاحب نے ڈپٹی کمشنر لیہ کو ٹرانسفر کردیا عمران خان نے لیہ کے ڈپٹی کمشنر سے متعلق جلسوں میں کہا تھا کہ تمہارا نام نوٹ کرلیا ہے ہم تمہیں حکومت میں آکردیکھیں گے، منصور ملک



 



بزدار صاحب کی حکومت میں کامران علی افضل کے بارے میں عمران خان نے کہا تھا کہ یہ بہت ایماندار، قابل افسر ہے اور یہ کسی کا بندہ نہیں ہے۔ آج یہ لوگ انہی پر تبصرہ کررہے ہیں۔ کامران میرے بیچ میٹ رہے وہ ایک بہترین آدمی ہیں، فوزیہ یزدانی

مزیدخبریں