ثانیہ مرزا پاکستانی کپتان بابر اعظم سے ناراض

11:51 AM, 6 Dec, 2021

نیا دور
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایسی بات کہہ دی جسے سن کر ثانیہ مرزا نے بہت ناراضگی کا اظہار کیا۔ یہ بات انہوں نے شعیب ملک کو بھی بتائی ہے۔

دراصل بابر اعظم نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسا بیان جاری کر دیا تھا جسے سن کر ثانیہ مرزا خفا ہو گئیں اور انہوں نے اس بات کا اظہار اپنے شوہر شعیب ملک سے بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم اور شعیب ملک کے درمیان ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی۔ اس میں شعیب ملک نے جہاں ان سے دیگر سوالات کئے وہیں پوچھا کہ بتائو کہ تمہاری فیورٹ بھابھی کون ہے؟



یہ سوال سنتے ہی بابر اعظم سوچ میں پڑ گئے۔ تاہم شعیب ملک نے انھیں‌تنبیہ بھی کی کہ زرا دھیان سے نام لینا کیونکہ اس وقت ساری بھابھیاں تمہیں دیکھ رہی ہونگی۔

بابر اعظم اس تنبیہ پر حیران ہوئے تاہم بعد میں انہوں نے اپنی جس پسندیدہ بھابھی کا نام لیا وہ ثانیہ مرزا نہیں بلکہ سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ تھی۔ قومی کپتان نے کہا کہ سرفراز احمد کی اہلیہ میری فیورٹ بھابھی ہیں۔

ابر اعظم کے اس جواب پر ثانیہ مرزا تو بابر اعظم سے شدید ناراض ہو گئیں۔ انہوں نے اپنے میاں شعیب ملک سے اس بات کی شکایت بھی لگائی۔



شعیب ملک نے ایک ورچوئل میٹنگ میں ثانیہ مرزا سے ان کے فیورٹ کھلاڑی کے بارے میں پوچھا تو انہوں‌نے جھٹ سے بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ قرار دیا۔

تاہم اس کیساتھ ہی انہوں نے اپنا شوہر سے شکوہ کیا کہ بابر اعظم کے کھانے ہمارے ساتھ، چائے ہمارے ساتھ، خاطر کریں ہم ان کی، ہمارے گھر میں بابر سوتے، اٹھتے ہیں لیکن ہم ان کے پسندیدہ نہیں ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟
مزیدخبریں