امریکہ میں NSF رہنماؤں کا ری یونین، پاکستان انقلاب پارٹی کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

01:26 PM, 6 Dec, 2022

کامران جیلانی
پچھلی صدی کی 60 اور 80 کی دہائیوں میں پاکستانی طلبہ سیاست میں تلاطم پیدا کرنے والی نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ( این ایس ایف) کے سمندر پار رہنماؤں اور کارکنوں کا ری یونین ہیوسٹن میں ہوا۔ NSF کے سیاسی نظریات کے حامی سیاسی پلیٹ فارم پاکستان انقلاب پارٹی کے رہنماؤں نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے سے اس میں شرکت کی۔

امریکہ اور یورپ میں مقیم نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماؤں ڈاکٹر عمر دراز، ڈاکٹر نصیر احمد، ڈاکٹر حیدر افضل اور ڈاکٹر عامر رضا راشد ہمایوں سمیت دیگر رہنماؤں نے پاکستانی عوام میں نظریاتی سیاست کا شعور پیدا کرنے اور اسے فروغ دینے کے لیے پاکستان انقلاب پارٹی کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر جمیل بلوچ اور عامر چانڈیو نے NSF کی پاکستان میں سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

پاکستان انقلاب پارٹی کے سربراہ مشتاق چودھری، صابر علی حیدر اور آصف چودھری سمیت دیگر رہنماؤں نے پاکستان انقلابی پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں اور NSF کی تعلیمی اداروں میں تنظیم نو کے امور پر تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔

اس ری یونین کا انعقاد NSF کے امریکہ میں مقیم سابق رہنماؤں ڈاکٹر افضل حیدر اور ڈاکٹر عامر رضا نے کیا تھا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے اس ری یونین کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔
مزیدخبریں