واضح نظر آرہا تھا وہ تمام ممبرز جن کا ایک سال کا مینڈیٹ ضائع ہونے جانا تھا وہ اسمبلیوں کی تحلیل سے خوش نہیں ہوں گے، اتنی محنت سے سرمایہ لگا کر وہ منتخب ہوتے ہیں اپنا پورا وقت بھی نہ گزاریں، جبکہ قربانی دینے کی وجہ بھی کوئی خاص نہیں تھی، احمد بلال محبوب
پارٹی کی سربراہی سے ہٹانا جو اصل قانون ہے اس کے اندر نہیں ہے، اگر قانون کے اندر نہیں ہے تو پھر ہماری عدالت کو قانون سازی نہیں کرنی چاہیے، پارلیمان کا متبادل اور اس کی سوتن نہیں بننا چاہیے، مرتضی سولنگی
میرے پاس خیبر پختونخوا کے حوالے سے جو اطلاعات تھیں اس کے مطابق وہ ہرگز اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں۔ عمران خان کے پاس کے پی اور پنجاب کی حکومت ہے اپنی حکومتوں کو ختم کرکے وہاں دوبارہ الیکشن کروادینا کوئی منطق نہیں سمجھ آتی، نادیہ نقی