انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورٹ کے آرٹیکل 12(2) (a) کے تحت عدالت کو اختیار ہے کہ وہ فلسطین میں جاری جنگی جرائم سے متعلق مقدمات کا فیصلہ کرے۔
کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے علاقہ غزہ میں قابض ہے اور اس میں بہت سے بین الاقوامی جنگی جرائم سر زد ہو رہے ہیں۔
عالمی عدالت کے فیصلے کا فلسطینی وزیراعظم نے خیرمقدم کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے عالمی عدالت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
فلسطینی وزیراعظم نے عالمی عدالت انصاف سے فلسطینی قیدیوں اور غزہ میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق جلد سماعت کا مطالبہ بھی کردیا۔