میراتھن ریس کا اہتمام؛ اسلام آباد کوپن ہیگن کے راستے پر چل رہا ہے

دیگر یورپی سفارت کار بھی صحت مند طرز زندگی پر زور دینے کے لیے اس طرح کی تقریبات کو فروغ دیتے ہیں۔ اگر اسلام آباد میں دوڑ اور سائیکلنگ کو فروغ دیا جائے تو یہ اس راستے پر چل سکتا ہے جو کوپن ہیگن نے دنیا کے سب سے پائیدار اور کم آلودہ شہروں میں سے ایک بننے کے لئے اپنایا ہے۔

03:11 PM, 6 Feb, 2024

ڈاکٹر حسن زیدی

مارگلہ کی پہاڑیوں سے گزرتے ہوئے 6 راستے اسلام آباد کی حدود میں واقع ہیں۔ وہ بنیادی طور پر فائر فائٹرز کے لئے بنائے گئے تھے تا کہ وہ گرم موسم کے دوران جنگل میں لگنے والی آگ کو بجھا سکیں۔ ابتدا میں سفارت کاروں اور بااثر سرکاری افسران نے کانسٹی ٹیوشن ایونیو اور ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع اپنی رہائش گاہوں اور دفاتر کے قریب ہونے کی وجہ سے ان راستوں پر پیدل چلنا شروع کیا۔ آہستہ آہستہ وہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہونے لگے۔

گذشتہ اتوار کو ٹریل تھری کے پارکنگ ایریا میں ان پہاڑیوں کے دامن میں اسلام آباد میراتھن میں ہر عمر اور جنس کے تقریباً 2 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا۔ ابتدا میں ہلکی بوندا باندی ہو رہی تھی اور موسم قدرے ٹھنڈا تھا۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) کی ٹیموں نے ایک ہفتہ قبل اس دوڑ کے انتظامات شروع کردیے تھے۔

اسلام آباد رنس ود اس (آئی آر یو) نامی ایک دوڑنے والی کمیونٹی کافی عرصے سے لوگوں کو میراتھن میں مدعو کر رہی تھی، جسے آدمز اسلام آباد میراتھن بھی کہا جاتا ہے۔

عام انتخابات کی وجہ سے اسلام آباد کے عوام پہلے تو میراتھن کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار تھے اور اسے سیاسی جماعتوں یا امیدواروں کی جانب سے انہیں راغب کرنے کے لیے کسی قسم کا حربہ سمجھ رہے تھے۔ تاہم چیف کمشنر اور کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کیپٹن (ر) انوار الحق کی ریس میں بطور مہمان خصوصی شرکت نے ان خدشات کو دور کر دیا۔ درحقیقت کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار نے سیاسی فائدے کے لئے اس تقریب کا فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

کیپٹن (ر) انوار الحق کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کی تاریخ رکھتے ہیں۔ 2021 میں جب وہ راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر تھے تو انہوں نے صرف نابینا افراد کے لیے میراتھن کا اہتمام کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کیونکہ عام طور پر میراتھن کے دوران نابینا افراد کے لئے ایک جگہ کو مختص کیا جاتا ہے لیکن یہ پورا میراتھن ہی نابینا افراد کیلئے تھا۔ اسلام آباد میراتھن میں بھی معذور افراد نے حصہ لیا۔

کیپٹن (ر) انوار الحق نے رنرز کو بتایا کہ جلد ہی اسلام آباد کی سڑکوں پر سائیکل سواروں کے لیے خصوصی لینز مختص کی جائیں گی۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ اگرچہ میراتھن میں مختلف زمرے تھے، لیکن جوش و خروش اور اتحاد کا احساس مسابقت کے عنصر سے کہیں زیادہ تھا۔

تاہم، نتائج کے مطابق مردوں کی کیٹگری فل میراتھن میں فیضان ذوالفقار نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عمیر اور مبشر بخاری نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فل میراتھن خواتین کیٹگری میں انوب، آمنہ شاہ اور عائشہ مستور نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈنمارک کے سفیر جیکب لینلف نے خاص طور پہ اس دوڑ میں حصہ لیا۔ ان کی پیش رو لیس روزن ہولم بھی اپنے وقت میں جناح ایونیو پر منعقد ہونے والے سائیکلنگ سنڈے کے نام سے ہونے والے مقابلوں میں ہمیشہ پیش پیش ہوتی تھیں۔ اس وقت کے چیف کمشنر عامر احمد علی نے وفاقی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر ان سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔

روزن ہولم نے اپنے ٹوئٹر پروفائل پر سائیکلنگ سنڈے میں حصہ لیتے ہوئے ایک تصویر کو اپنے پیش منظر کے طور پہ لگایا۔ اسی طرح ان کی پیش رو نے اسلام آباد سائیکلنگ سنڈے میں حصہ لیتے ہوئے اپنی تصویر کو اپنے ایکس پروفائل پر پس منظر کے طور پر سیٹ کیا تھا۔

دیگر یورپی سفارت کار بھی صحت مند طرز زندگی پر زور دینے کے طور پر اس طرح کی تقریبات کو فروغ دیتے ہیں جو موسمی تبدیلی کو سست کر سکتے ہیں۔

اگر اسلام آباد میں دوڑ اور سائیکلنگ کو فروغ دیا جائے تو یہ اس راستے پر چل سکتا ہے جو کوپن ہیگن نے دنیا کے سب سے پائیدار اور کم آلودہ شہروں میں سے ایک بننے کے لئے اپنایا ہے۔ صحت مند طرز زندگی دائمی بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔ نووو نارڈسک پاکستان کے کیوسک نے میراتھن میں درمیانی عمر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

یہاں پر شوگر کے بارے میں آگاہی کے مواد نے کہ کس طرح دوڑنے اور صحت مند غذا ذیابیطس جیسے دائمی امراض کو روک سکتی ہے، زائرین کی دلچسپی کو بڑھایا۔

پاکستان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ تشویش ناک ہے۔ یہ اس حقیقت سے مزید پیچیدہ ہے کہ آدھے سے زیادہ مریض اپنی بیماریوں کے بارے میں اس وقت تک نہیں جانتے جب تک کہ وہ اس سے بہت زیادہ متاثر نہ ہوں۔

شہری اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اس صحت مند سرگرمی کے انتظامات کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے ڈنمارک، آسٹریلیا اور امریکہ کے سفارت کاروں کی جانب سے بھی دوڑنے اور سائیکل چلانے کو فروغ دینے کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کیپٹن (ر) انوار الحق کے اعلان کے مطابق سڑکوں پر سائیکلنگ کے لیے مخصوص لینز بنائے جائیں تو اس سے سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد کم ہو جائے گی۔ وہ شہر دوبارہ سانس لینا شروع کر دے گا کیونکہ اسلام آباد بہت زیادہ موٹا اور بھدا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کے سمارٹ سٹی سٹیٹس کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

طالب علم محمد عثمان اس تقریب سے متاثر نہیں ہوئے کیونکہ ان کے خیال میں منتظمین نے اسے غیر مہذب انداز میں انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یونیورسٹی اور کالج کے طالب علموں کے لئے اس میں حصہ لینا تھوڑا سا آسان بنا دیا جاتا تو یہ بہت بہتر ہو سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ اور نوجوان حقیقی دوڑنے والے ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے مختلف دلچسپی کے گروپوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ایسی تقریبات میں جمع ہوتے ہیں جہاں سفارت کاروں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ سفارت کاروں کو مراعات حاصل کرنے یا متعارف کرانے کے لئے ہراساں کرتے ہیں۔ عثمان نے کہا کہ اس کے نتیجے میں، وہ ایک شاندار اجتماع میں تبدیل ہو جاتے ہیں جس کے لئے اسلام آباد جانا جاتا ہے۔

مزیدخبریں