مبشر لقمان کے بعد اگلا تھپڑ کس کو پڑے گا؟مبینہ ہٹ لسٹ جاری

10:27 AM, 6 Jan, 2020

نیا دور
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کے واقعے کے بعد صحافی فخر درانی نے ان کی ’ہٹ لسٹ‘ جاری کی ہے۔

فخر درانی نے ٹوئٹر پر لکھا ’ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے سمیع ابراہم کے بعد آج مبشر لقمان کو تھپڑ مار دیا، لگتا ہے چوہدری صاحب نہ تہیہ کر لیا ہے کہ جس جس اینکر نے عوام کو ٹی وی پر بیٹھ کر گمراہ کیا، پی ٹی آئی اور عمران خان کو پاکستان کا واحد مسیحا بنا کرجھوٹا بیانیہ بنوایا، ان سب کو چن چن کر تھپڑ مارنا ہے۔‘

فخر درانی نے دعویٰ کیا کہ مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کے بعد عارف حمید بھٹی، ارشاد بھٹی، حسن نثار، ہارون الرشید، صابر شاکر، اوریا مقبول جان، ڈاکٹر معید پیرزادہ، چوہدری غلام حسین اور کئی چھوٹے بڑے حکومتی ترجمان نما اینکرز کی صفوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے، اب ہر شادی سے پہلے یہ میزبان سے پوچھیں گے فواد چوہدری تو مدعو نہیں ہے۔‘

https://twitter.com/FrehmanD/status/1213810123073822720?s=20

 

دوسری جانب اینکر مبشر لقمان نے وفاقی وزیر فواد  چوہدری کے خلاف لاہور کے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دے دی۔

تھانہ ماڈل ٹاؤن میں دی گئی درخواست میں اینکر مبشر لقمان نے الزام عائد کیا ہے کہ محسن لغاری کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کے گارڈز نے انہیں دھکے دیے اور تشدد کیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور اسحاق خاکوانی نے معاملہ رفع دفع کرایا،میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے ،فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست وصول کر لی ہے،کارروائی قانون کے مطابق ہو گی۔


واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ روز ایک شادی کی تقریب کے دوران ٹی وی اینکر کو تھپڑ رسید کر دیا۔

 
مزیدخبریں