نجی ٹی وی کے اینکر نے فواد چوہدری سے معافی مانگ لی

11:46 AM, 6 Jan, 2020

نیا دور
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ روز ایک شادی کی تقریب کے دوران ٹی وی اینکر کو تھپڑ رسید کر دیا۔ مبشر لقمان کے یوٹیوب چینل پر لاہور رنگ کے اینکر رائے ثاقب کھرل نے فواد چوہدری کی  حریم شاہ کے حوالے سے مبینہ ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا تھا۔

https://twitter.com/anis_farooqui/status/1213843636749815808?s=20

تاہم اب اینکر رائے ثاقب کھرل نے فواد چوہدری سے معافی مانگ لی ہے، فواد چوہدری نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کیا، اپنے ٹویٹر پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو تکلیف ان الزامات سے پہنچی وہ اس معافی سے کم نہیں ہوئی لیکن صحافتی بلیک میلرز کیلئے نوجوانوں کو درغلانا آسان ہوتا ہے، امید ہے آئندہ ایسا الزام سے پہلے سو دفعہ سوچیں گے۔ یہ باقی نوجوان صحافیوں کیلئے بھی سبق ہے کہ دوسروں کی عزت کا تماشا بنانے کو صحافت نہ سمجھیں۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1214134139739348992?s=20

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کے واقعے کے بعد صحافی فخر درانی نے ان کی ’ہٹ لسٹ‘ جاری کی ہے۔

 فخر درانی نے ٹوئٹر پر لکھا ’ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے سمیع ابراہم کے بعد آج مبشر لقمان کو تھپڑ مار دیا، لگتا ہے چوہدری صاحب نہ تہیہ کر لیا ہے کہ جس جس اینکر نے عوام کو ٹی وی پر بیٹھ کر گمراہ کیا، پی ٹی آئی اور عمران خان کو پاکستان کا واحد مسیحا بنا کرجھوٹا بیانیہ بنوایا، ان سب کو چن چن کر تھپڑ مارنا ہے۔‘

فخر درانی نے دعویٰ کیا کہ مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کے بعد عارف حمید بھٹی، ارشاد بھٹی، حسن نثار، ہارون الرشید، صابر شاکر، اوریا مقبول جان، ڈاکٹر معید پیرزادہ، چوہدری غلام حسین اور کئی چھوٹے بڑے حکومتی ترجمان نما اینکرز کی صفوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے، اب ہر شادی سے پہلے یہ میزبان سے پوچھیں گے فواد چوہدری تو مدعو نہیں ہے۔‘

https://twitter.com/FrehmanD/status/1213810123073822720?s=20

 

اس سے قبل اینکر مبشر لقمان نے وفاقی وزیر فواد  چوہدری کے خلاف لاہور کے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دے دی۔

تھانہ ماڈل ٹاؤن میں دی گئی درخواست میں اینکر مبشر لقمان نے الزام عائد کیا ہے کہ محسن لغاری کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کے گارڈز نے انہیں دھکے دیے اور تشدد کیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور اسحاق خاکوانی نے معاملہ رفع دفع کرایا،میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے ، فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست وصول کر لی ہے،کارروائی قانون کے مطابق ہو گی۔

مزیدخبریں