اغواکاروں نے بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال کر چھوڑدیا

02:55 PM, 6 Jan, 2020

نیا دور

کراچی: کورنگی عوامی کالونی میں سفاک نامعلوم ملزمان نے بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی۔


پولیس کے مطابق بچہ گزشتہ صبح ہی غائب ہوگیا تھا، 8 سالہ عبدالحنان کو ابراہیم حیدری کے الیاس گوٹھ سے نامعلوم ملزمان مبینہ طور پر اغوا کرکے لے گئے اور  بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال کر اسے گزشتہ روز عوامی کالونی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔


پولیس نے بچے کی آنکھوں کی اسپتال سے صفائی کروانے کے بعد اسے فلاحی ادارے کے شیلٹر ہوم منتقل کردیا۔


والدین کی جانب سے ایک روز قبل پولیس کو گمشدگی کی رپورٹ بھی کرائی گئی تھی۔ بچے کے ورثاء اطلاع ملنے پر عوامی کالونی تھانے پہنچے جہاں عبدالحنان کے بھائی رضوان کو حوالگی کا لیٹر فراہم کردیا گیا ہے۔ 8 سالہ عبدالحنان الیاس گوٹھ سے گزشتہ روز لاپتہ ہوا تھا۔​


یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ برس اگست میں بچوں کے اغوا کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی تھیں جس پر شہریوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا تاہم پولیس نے تحقیقات کے بعد کہا تھا کہ اس خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
مزیدخبریں