سیکیورٹی اداروں کا محمد حنیف کی کتاب کے اردو ناشر کے دفتر پر دھاوا

05:48 PM, 6 Jan, 2020

نیا دور
صحافی اور لکھاری محمد حنیف نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ سیکیورٹی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی کتاب " اے کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز  کے اردو ناشر مکتبہ دانیال پر چھاپہ مارا اور تمام کاپیاں اور مواد تحویل میں لے لیا۔

https://twitter.com/mohammedhanif/status/1214223809596870656?s=20

جبکہ مکتبہ دانیال کے مینیجر کو دھمکیاں بھی لگائیں۔  محمد حنیف کے مطابق اہلکاروں نے کہا کہ وہ کل دوبارہ آئیں گے اور اس کتاب کو بیچنے والے کتب خانوں کی لسٹ لے کر جائیں گے۔ ان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جنرل ضیاء کے بیٹے نے انہیں ایک ہفتے قبل ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا تھا، کیا ادارے ان کے کہنے پر یہ سب کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/mohammedhanif/status/1214223383723986945?s=20

محمد حنیف کا کہنا تھا کہ انکی کتاب کو شائع ہوئے 11 سال ہو چکے ہیں۔ اتنے عرصے میں کسی نے ہماری طرف توجہ نہیں دی تو اب کیوں۔۔

 
مزیدخبریں