ہزارہ برادری اسلام آباد کی بے حسی کو پکار رہی ہے، میں بطور بیٹی کل جا کر میتیں دفنانے کی اپیل کروں گی، مریم نواز

ہزارہ برادری اسلام آباد کی بے حسی کو پکار رہی ہے، میں بطور بیٹی کل جا کر میتیں دفنانے کی اپیل کروں گی، مریم نواز
بلوچستان  کے علاقہ مچ کی کوئلہ فیلڈز میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ہزارہ برادری کے شہید کان کنوں کے لواحقین ان کی میتیں لے کر دھرنا دئے بیٹھے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان کے آنے تک وہ کسی صورت بھی اپنے شہدا کو سپرد خاک نہیں کریں گے۔

تاہم وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر کہا کہ میں آپکادرد بانٹتاہوں اورغم کےان لمحات میں یکجہتی کےاظہار کیلئےپہلےبھی آپکے پاس آچکاہوں۔ شہداء کےلواحقین سےدعاوتعزیت کیلئےمیں ذاتی طور پر دوبارہ بھی جلدحاضر ہوں گا۔میں اپنے لوگوں کےاعتماد کوکبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔ ازراہِ کرم اپنےپیاروں کودفن کیجئےتاکہ انکی روحیں آسودگی پائیں۔

مچھ کےسفاکانہ دہشت گردحملےمیں اپنے پیاروں کو کھونےوالےہزارہ خاندانوں کو میں دوبارہ یقین دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ میں انکی تکالیف اورمطالبوں سےآگاہ ہوں۔ مستقبل میں ایسےحملوں کےتدارک کیلئےہم اقدامات اٹھارہےہیں اور جان لیں کہ ہمارا ہمسایہ اس فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔


اب مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کل ہزارہ برادری سے ملنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ وہ اپیل کریں گی کہ ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی میتیں سپرد خاک کر دیں۔ اور انہیں یقین ہے کہ وہ انکی اپیل کو رد نہیں کریں گے۔

چار دنوں اور راتوں سے اس شدید سردی میں میں ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ اسلام آباد کی بے حسی کو آواز دے رہی ہے۔ یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔ میں اپنے والد محمد نواز شریف کی ہدایت پر انشاء اللہ کل یہ التجا لے کر اپنی بہنوں اور بھائیوں کے پاس جا رہی ہوں کہ وہ اپنے پیاروں کی میتیں اللہ کے حوالے کردیں۔ مجھے یقین ہے وہ اپنی بیٹی کی درخواست رد نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ  مریم نواز سمیت پی ڈی ایم رہنماؤں پر تنقید کی جا رہی تھی کہ وہ بھی وزیر اعظم عمران خان کی طرح صرف ٹویٹر پر ہی ہزارہ براری سے جذبات اظہار کر رہے ہیں۔