تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ممتاز مسلم کی کمپنی سے چندہ لیا جس کا کاروبار امریکی فورسز کو عراق اور افغانستان میں سکیورٹی گارڈز فراہم کرنا تھا جب کہ عمران خان امریکی جنگ کے ہمیشہ سے مخالف رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانچ پڑتال کمیٹی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پارٹی ڈونر ممتاز احمد مسلم نے پی ٹی آئی کو 24 ہزار سے زائد ڈالرز عطیہ کیے تھے، ممتاز مسلم بیرون ہوٹلز کے صدر اور مالک ہیں، انہوں نے 15 اپریل 2018 کو عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات بھی کی تھی۔
اس کے علاوہ پنڈورا پیپرز میں شامل 14 آف شور کمپنیوں کی ایک کروڑ 20 لاکھ خفیہ فائلوں میں سے ایک فائل میں ممتاز احمد مسلم کا نام بھی شامل تھا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ ممتاز مسلم نے ہوٹل کا ٹھیکہ اوپن بڈنگ سے حاصل کیا، انہیں ممتاز مسلم کی سکیورٹی کمپنی سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔