'جس آدمی نے تمام رجیم چینج کیا وہ عمران خان ہے'

11:12 AM, 6 Jan, 2023

نیا دور
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس ایک آدمی نے تمام رجیم چینج کیا اس کا نام عمران خان ہے۔ یہ بہروپیا ہے اپنی بات سے مکر جاتا ہے۔ عمران خان ہی وہ آدمی ہے جس نے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کی بات امریکا سے چلتی ہوئی اب ایک آدمی تک آ گئی ہے۔ عمران خان کہہ رہا ہے ایک آدمی نے تمام رجیم چینج کیا وہ ایک ہی آدمی جس کا نام عمران خان ہے۔عمران خان کے جھوٹ پر اعتبار کرنے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ بہروپیا ہے جو اپنی کہی ہوئی بات سے مکر جاتا ہے۔

عمران خان کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان چار حکومتیں لے کر بیٹھے ہوئے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں بے بس ہوں۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتے وقت تو آپ بے بس نہیں تھے؟ توشہ خانہ کو لوٹنے میں یہ بے بسی آڑے نہیں آئی۔ عمران خان کو کوئی گولی نہیں لگی ٹانگ میں صرف چھرے لگے۔ عمران خان نے جہاں بے بسی ڈالنی ہو ڈال دیتے ہیں۔ اس  نے ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کیا تھا لیکن 60لاکھ لوگوں کو بیروزگار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آدمی بائیس کروڑ عوام کا مجرم ہے جس نے ملک میں معاشی تباہی کی۔عمران خان نے ملک میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دی۔ یہ کیسی بے بسی ہے کہ عمران خان کی پنجاب حکومت ان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کو پکڑ نہیں سکتی؟ پنجاب میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کوئی گولی نہیں لگی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ اپنا صوبہ چھوڑ کر زمان پارک کی غلامی کر رہا ہے۔عمران خان نے جمعے کو اسمبلی توڑنے کا وعدہ کیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم ہاوس میں بیٹھ کر سائفر سے کھیلنے کیلئے کہتا تھا۔ ملک کا بیڑہ غرق کرنے والا عمران خان ہو اور اس کو اپنی چارسالہ کالی کرتوتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزیدخبریں