رپورٹرز وداوٹ بارڈرز کی رپورٹ: صحافت کے شکاری رہنماوں میں عمران خان کا نام بھی شامل

04:18 PM, 6 Jul, 2021

نیا دور
صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم 'رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز' نے پیر کو ایسے 37 ممالک کے سربراہوں کی فہرست شائع کی ہے جو اپنے ملک میں میڈیا سنسرشپ، صحافیوں کو قید کر کے، انھیں تشدد کا نشانہ بنا کر، ہراساں کر کے یا انھیں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کروا کر آزادی صحافت کو مسلسل دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

'رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز' نے اس فہرست کو ' پریڈیٹرز آف پریس فریڈم' یعنی آزادی صحافت کے شکاریوں کا نام دیا ہے۔

ان 37 ممالک کے سربراہوں میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سمیت انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی، سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان، ترکی کے رجب اردغان، ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای، چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے دلادمیر پوتن اور شمالی کوریا کے کم جونگ ان کے نام بھی شامل ہیں۔

جبکہ ایشیا کی دو خاتون سربراہان مملکت کا شمار بھی اس فہرست میں کیا گیا ہے۔ ان میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام شامل ہیں۔ جبکہ چند یورپی ممالک کے سربراہ بھی اسی فہرست میں نظر آتے ہیں۔

'رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز' کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق ان سربراہان مملکت میں سے چند گذشتہ دو دہائیوں سے اپنے ملک میں آزادی صحافت کو سلب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز' نے اس فہرست کو ' پریڈیٹرز آف پریس فریڈم' یعنی آزادی صحافت کے شکاریوں یا دشمنوں کا نام دیا ہے۔

ان 37 ممالک کے سربراہوں میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سمیت بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی، سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان، ترکی کے رجب اردغان، ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای، چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے دلادمیر پوتن اور شمالی کوریا کے کم جونگ ان کے نام بھی شامل ہیں۔

جبکہ ایشیا کی دو خاتون سربراہان مملکت کا شمار بھی اس فہرست میں کیا گیا ہے۔ ان میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام شامل ہیں۔ جبکہ چند یورپی ممالک کے سربراہ بھی اسی فہرست میں نظر آتے ہیں۔
مزیدخبریں