حلیم عادل شیخ کو سادہ لباس اہلکاروں نے لاہور سے حراست میں لے لیا، ترجمان کا دعویٰ

05:17 AM, 6 Jul, 2022

نیا دور
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کوحراست میں لے لیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کو سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

حلیم عادل شیخ کوحراست میں لینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی۔ فوٹیج میں حلیم عادل شیخ کو سول کپڑے پہنے افراد کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں ہوٹل کے باہر ڈبل کیبن گاڑی کو آکر رکتے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر سادہ لباس افراد ہوٹل میں داخل ہوتے ہیں تاہم بعد ازاں ہوٹل کی لابی میں حلیم عادل شیخ کو ان افراد کے ساتھ جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/geonews_urdu/status/1544472857387876355?t=2Xl4T0zxdA3dH7w1sGfLmQ&s=19

دوسری جانب سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کہیں ظاہر نہیں کی جارہی،خدشہ ہے کہ سندھ حکومت کے جرائم پیشہ افراد نے انہیں اغوا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

لاہورپولیس کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو حراست میں لینے کے بارے میں تاحال نہیں بتایا گیا۔
مزیدخبریں