ماسک کے استعمال پر عالمی ادارہ صحت کا نیا موقف: 'صحتمند یا بیمار، سب ماسک لازمی پہنیں'

06:53 AM, 6 Jun, 2020

نیا دور

عالمی ادارہ صحت نے کچھ عرصہ قبل یہ کہا تھا کہ اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں کہ صحت مند افراد چہرے پر ماسک پہننے سے کووڈ 19 سے بچ سکتے ہیں۔


لیکن اب ادارے نے اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے اور کہا ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لوگوں کو عوامی مقامات پر ماسک پہننے چاہیے۔ WHO کا کہنا تھا کہ نئی معلومات سے یہ علم ہوا ہے کہ ماسک جراثیم کے ممکنہ ذروں سے لوگوں کو بچا سکتا ہے۔


پاکستان سمیت دنیا کے بعض ممالک میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔ کچھ ممالک میں صرف اس کی ہدایت دی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت سے منسلک ایک ڈاکٹر نے  روئٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری نصیحت یہ ہے کہ ایسے مقامات جہاں وائرس کی منتقلی کا زیادہ خطرہ ہو وہاں ’طبی ماسک‘ کی جگہ ’کپڑے کا ماسک‘ پہنیں۔


ڈبلیو ایچ او کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ طبی ماسک یا این 95 ماسک صرف وہ لوگ پہنیں جو کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں تاکہ یہ دوسروں میں منتقل نہ ہوسکے۔


تاہم عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ ’صرف ماسک آپ کو کرونا سے نہیں بچا سکتا۔‘

مزیدخبریں