پی ٹی آئی حکومت کا اسٹیل ملز کے 9 ہزار 350 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

12:35 PM, 6 Jun, 2020

نیا دور
اقتصادی رابطہ کمیٹی پاکستان اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک زریعے ملازمت سے نکالنے کی منظوری دے دی۔
مل کے نو ہزار تین سو پچاس ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر ایک ماہ کے نوٹس پر فارغ کیا جائے گا جس کیلئے اٹھارہ ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
یاد رہے کے حکومت میں آنے سے پہلے وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر اسٹیل مل کی نجکاری کی مخالفت اور اس کی بحالی پر زور دیتے نظر آتے تھے۔
مزیدخبریں