ان کا کہنا تھا کہ فارن کرنسی اکائونٹس، روشن ڈیجیٹل اکائونٹس یا شہریوں کے پرائیوٹ لاکرز کو منجمد کرنے کا قطعاً کوئی منصوبہ نہیں، اس حوالہ سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔
https://twitter.com/MiftahIsmail/status/1533758337799827456?s=20&t=Hqj93V5e-cE5SCXRdMpUyA
پیر کو اپنی ٹویٹس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ فارن کرنسی اکائونٹس کو منجمد کرنے، روشن ڈیجیٹل اکائونٹس یا شہریوں کے پرائیوٹ لاکرز کو فریز کرنے کا قطعاً کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اس طرح کے قدامات پر ہم نے کبھی غور بھی نہیں کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔ اس حوالہ سے سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں غلط، بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہیں اوریہ قیاس آرائیاں جانبدارانہ حلقوں کی جانب سے آرہی ہے۔
https://twitter.com/MiftahIsmail/status/1533757501346557954?s=20&t=Hqj93V5e-cE5SCXRdMpUyA
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم حکومتی اخراجات اور مصارف میں بچت کیلئے کسی مرحلہ پر کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان کریں گے۔ مالیاتی ایمرجنسی نافذ نہیں کی جائیگی اورنہ ہی مالیاتی ایمرجنسی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں دو مرتبہ اضافہ کے بعد ہم مالیاتی بحران سے باہر آ گئے ہیں۔