واٹس ایپ کے 'کالنگ' فیچر میں نئی اپ ڈیٹ متوقع

01:51 PM, 6 Jun, 2023

نیا دور
دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیےتواتر سے نئے فیچرز شامل کرتا ہے اور اب کمپنی نیا کالنگ بٹن متعارف کرانے جارہا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ صارفین کے لیے 'کالنگ' فیچر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے نیا کالنگ بٹن متعارف کروانے جارہا ہے۔ تاہم ابھی یہ آزمائشی مرحلے میں ہے اور ابھی صرف آئی او ایس بِیٹا ورژن  23.11.0.76چلانے والے صارفین کے پاس دستیاب ہے۔ امکان ہے کہ آئندہ ہفتوں میں اس فیچر کی دستیابی تمام صارفین کے لیے ممکن ہو جائے گی۔ تاہم تاریخ کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

نئی اپ ڈیٹ سے گروپ چیٹس میں چیٹ ہیڈر میں پہلے سے موجودہ کالنگ بٹن تبدیل ہو جائے گا۔ نئے بٹن کو گروپ کالز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اس سے ایک کونٹیکسٹ مینیو ظاہر ہوگا جس میں ایک ویڈیو اور دوسرا آڈیو کال کا آپشن ہو گا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق اگر گروپ چیٹ میں آئیکون کے ساتھ ویڈیو کال بٹن جمع کے نشان کے ساتھ دِکھائی دے گا تو اس کا مطلب ہوگا کہ یہ فیچر آپ کے اکاؤنٹ کے لیے آن ہے۔



علاوہ ازیں واٹس ایپ کی جانب سے اس کے نئے ورژن میں ایموجی فیچرز کا اضافہ کرکے کی بورڈ میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

واٹس ایپ نے اس نئی تبدیلی کو متعارف کرا دیا ہے جو فی الحال آزمائشی دور میں ہے تاہم جلد ہی اسے دنیا بھر میں متعارف کرا دیا جائے گا۔ اس نئی تبدیلی کے بعد ایموجی کی اقسام میں اضافہ ہو گا۔ اس کے علاوہ گف اور اسٹیکروں تک رسائی آسان بنائی گئی ہے۔

اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایموجی کی بورڈ کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیولپر ابھی اس پر کام کر رہے ہیں اور پلے اسٹور پر اس کا ورژن 2.23.9.2 اپ ڈیٹ کی صورت میں پلے اسٹور پر موجود ہے۔ تاہم مارکیٹ وسیع ہونے کی صورت میں اسے اینڈرائیڈ میں ہی لانچ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل واٹس ایپ کی طرف سے ’وائس نوٹ سٹیٹس‘ کا فیچر تمام صارفین کے لیے مہیا کر دیا گیا۔ واٹس ایپ کی طرف سے یہ فیچر چند ماہ قبل متعارف کرایا گیا تھا تاہم اسے مخصوص صارفین تک محدود رکھا گیا تھا۔اب اس فیچر سے تمام صارفین استفادہ کر سکتے ہیں۔

وائس نوٹ سٹیٹس پوسٹ کرنے کے لیے اپنے واٹس ایپ کے ’سٹیٹس‘ پیج پر جائیں۔ یہاں آپ کو نیچے دائیں طرف کونے میں پنسل آئیکون نظر آئے گی۔ یہاں سے آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ کون لوگ آپ کا وائس نوٹ سٹیٹس سن سکتے ہیں۔ یہاں پینٹ برش کی آئیکون کے ذریعے آپ بیک گراؤنڈ کلر تبدیل کر سکتے ہیں۔اس کے بعد آپ بول کر اپنا سٹیٹس ریکارڈ کرائیں اور کنفرم کرکے اپ لوڈ کر دیں۔
مزیدخبریں