وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن کو خفیہ ایجنسیز سے بریفنگ لینےکا مشورہ دے دیا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ الیکشن کو اچھا قرار دینے پر مجھے صدمہ ہوا ، یہ اچھا الیکشن ہے تو برا کیا ہوگا جب کہ الیکشن کمیشن میرے بیان پر مجھ سے ناراض ہوا تھا، کیا میں الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کر رہاتھا؟
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن برائے مہربانی خفیہ ایجنسیوں سے بریفنگ لے کہ کیسے کروڑوں روپے سینیٹ الیکشن میں چلے۔