اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ: آج پاکستان نے اولاد بچاو مہم دیکھی،مریم نواز

12:14 PM, 6 Mar, 2021

نیا دور

مریم نواز نے اسلام آباد میں سندھ ہاوس میں ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج انہوں نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے، ایوان میں جو کچھ ہوا ، چور چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، آپ کے دن گنے جاچکے ہیں، آپ سکیورٹی حصار میں ہوتے ہیں یہ سکیورٹی بھی جلد ختم ہوجائے گی۔


(ن) لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ابو بچاؤ مہم پر نکلے ہوئے ہیں لیکن ابو بچاؤ مہم کی ہمیں ضرورت نہیں کیونکہ خود ابو کو مقابلے کے لیے دن رات ایک کرنا پڑا مگر آج پاکستان نے بیٹا بچاؤ اور اولاد بچاؤ مہم دیکھی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ایک سیٹ کیا جیتے ان کے دماغی توازن خراب ہوگئے اور ان پر پاگل پن سوار ہوگیا،   عوامی عدالت میں شکست ہوئی، عمران خان کو  بچانے والے اب عوام کا فیصلہ مان لیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ آج اسلام آباد میں جو کچھ ہوا وہ امریکا کے حالات کی طرح تھا، پاکستانی ٹرمپ نے جاتے جاتے خود کو بچانے کی کوشش کی لیکن یہ صبح گئے یا شام گئے، ان کا جانا ٹھہر گیا ہے، اس لیے چند روز کی مہلت ہے، عمران خان اچھی سی پیکنگ کریں، وزیراعظم ہاؤس میں کوئی چیز نہ چھوڑیں۔


لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی سیاسی موت واقع ہوچکی، اب تجہیز و تدفین باقی ہے جسے پی ڈی ایم اور عوام مل کر اچھے طریقے سے کریں گے تاکہ یہ لاش قبر سے نکالنے کے قابل بھی نہ رہے۔

مزیدخبریں