کشمیر کو قریب سے دیکھ رہے ہیں پالیسی تبدیل نہیں ہوئی،امریکا

01:00 PM, 6 Mar, 2021

نیا دور
امریکا نے واضح کیا ہے کہ کشمیر کے معاملے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

نیوز بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس سوال کیا کہ  کہ بھارت اور پاکستان نے گزشتہ ماہ کے آخر میں کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ امن برقرار رکھنے کے اپنے عہد کی تجدید کی تھی۔

اس کے بعد سے ہی دونوں نے 2003 میں جس جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے تھے ان کی خلاف ورزیوں سے گریز کیا ہے لیکن امن بدستور کمزور ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ 'امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جنگ بندی برقرار رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے کیا کرنے جا رہے ہیں'۔

نیڈ پرائس نے جواب دیا کہ 'یہ سچ ہے کہ ہم جموں و کشمیر میں ہونے والی پیش رفت کو بہت قریب سے دیکھتے آرہے ہیں، خطے کے بارے میں ہماری پالیسی تبدیل نہیں ہوئی'۔

ان سے جب کشمیری لیڈر شپ کو مذاکرات کے عمل سے باہر رکھنے کے حوالے سے سوال ہوا تو اس پر انکا کہنا تھا کہ ابھی تو ان کے پاس اس حوالے سے بتانے کے لیئے کچھ نہیں ہے۔
مزیدخبریں