شیخ رشید نے کہا کہ تنخواہ دار لوگوں کا گزارا نہیں ہورہا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ہے، اس موقع پر وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی، اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ہاتھ نہیں ملایا۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ وزیراعظم نے ایسا دانستہ طور پر کیا یا ایسا انجانے میں ہوگیا۔