عمران خان نے واٹس ایپ پر کال کی: ثاقب نثار | توشہ خانہ کیس | عمران، اے آر وائی پر پابندی

07:24 PM, 6 Mar, 2023

نیا دور
ثاقب نثار صاحب جب چیف جسٹس کی کرسی پر بیٹھے تھے وہ اپنے آپ کو عقل کل اور چارَہ گَر سمجھ رہے تھے اس ملک کے ہر معاملے میں، انہوں نے اپنی حدود سے تجاوز کرکے ایسے معاملات میں مداخلت کی جو ان کے ڈومین میں نہیں تھے، حنا جیلانی

اگر عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں تو ان کو گرفتار کرنے کی ذمہ داری پولیس کی ہے۔ اس میں وزیرداخلہ کو آکر چیخنے پکارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مریم نواز کو بہت زیادہ شور مچانے کی ضرورت نہیں، قانون خود اپنا راستہ بنائے، مظہر عباس

وہ قانون جس کو ہم ہمیشہ سے ڈریکونین لا کہتے رہے ہیں بغاوت کے کیس کو، آپ دیکھیں گے کہ آج ہر دوسرے شخص پر بغاوت کا کیس بنایا جارہا ہے۔ پیکا ایکٹ پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ نے بنایا سب سے زیادہ قصور وار یہ لوگ ہیں، مظہر عباس

اس وقت ہمارا ہر ادارہ بدنام ہوچکا ہے۔ فوج اپنی حرکتوں کی وجہ سے بدنام ہے، سکیورٹی ایجنسیاں اپنی حرکتوں کی وجہ سے بدنام ہیں۔ پارلیمنٹ آپ کی نظر ہی نہیں آرہی، جبکہ اس وقت ہمیں پارلیمنٹ کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، حنا جیلانی
مزیدخبریں