عظمی بخاری پنجاب کی وزیر اطلاعات مقرر، صہیب بھرتھ بھی مریم نواز کی کابینہ میں شامل

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے ناموں کی منظوری مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے دی ہے۔ معاونِ خصوصی کے ساتھ مریم اورنگزیب کو سینیئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا عہدہ بھی دیا جائے گا۔ جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی انہیں ہی سونپی جائے گی۔

11:49 AM, 6 Mar, 2024

نیا دور

عظمی بخاری کو   پنجاب کی وزیر اطلاعت مقرر کر دیا گیا جبکہ صہیب احمد بھرتھ بھی مریم نواز کی کابینہ میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے ناموں کی منظوری مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے دی ہے۔
 سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو نومنتخب وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا معاونِ خصوصی مقرر کردیا گیا۔معاونِ خصوصی کے ساتھ مریم اورنگزیب کو سینیئر وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا عہدہ بھی دیا جائے گا۔ جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی انہیں ہی سونپی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کابینہ میں کاظم پیرزادہ کو اریگیشن، عظمیٰ بخاری کو اطلاعات و نشریات اور خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ کی وزارت دی جارہی ہے۔ بلال یاسین خوراک کی وزارت سنبھالیں گے۔ رانا سکندر حیات پرائمری ایجوکیشن کا عہدہ سنبھالیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

کابینہ کے دیگر اراکین میں خواجہ سلمان رفیق سپیشلایزڈ ہیلتھ، عاشق کرمانی زراعت اور خلیل طاہر سندھو کو انسانی حقوق کی وزارت دی جا رہی ہے۔ رمیش اروڑہ کو اقلیتی امور، فیصل کھوکھر کو سپورٹس، ذیشان رفیق کو بلدیات اور صہیب احمد بھرتھ کو مواصلات کا قلم دان سونپا جائے گا۔ بلال اکبرٹرانسپورٹ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

اسی طرح چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری اور شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کی وزارت دی جا رہی ہے۔

پنجاب کابینہ میں شامل وزرا آج حلف اُٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب شام پانچ بجے گورنر ہاوس میں منعقد کی  جائے گی۔ گورنرپنجاب بلیغ الرحمن صوبائی وزرا سے حلف لیں گے، پنجاب کابینہ میں 25 وزراء اور معاونین خصوصی کو شامل کیا گیا۔

مزیدخبریں