پہلا اسلامی سیکس ایجوکیشن لائیو شو: علامہ ضمیر اختر نقوی اور وقار زکا کے ساتھ

07:40 AM, 6 May, 2020

نیا دور
نامور ریئلیٹی شو سٹار وقار زکا اپنے متنازع مگر منفرد آئیڈیاز اور پروڈکشنز کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ اس رمضان میں بھی جہاں سب میڈیا سٹارز روایتی رمضان ٹرانسمنشنز میں مصروف ہیں وہیں وقار زکا رمضان میں ایک منفرد آئیڈیا کے ساتھ سامنے آئے ہیں اور انکا یہ آئیڈیا ہاتھوں ہاتھ بکا بھی ہے۔

یہ آیڈیا ہے وقار زکا کی جانب سے  پہلے اسلامی سیکس ایجوکیشن لائیو شو کا جسے فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام اور یو ٹیوب پر لائیو نشر کیا گیا۔ لیکن اس کی مزید منفرد بات یہ رہی کہ اس میں سیکس سے متعلق معاملات پر اسلامی نکتہ نظر سے بات کرنے کے لئے سوشل میڈیا صارفین اور میمز کی دنیا کے بے تاج بادشاہ علامہ ضمیر اختر نقوی شریک گفتگو تھے۔

اسے  سحری سے کچھ دیر قبل لائیو نشر کیا گیا اور اس میں  سہاگ رات، سیکس کے طریقے، معذور بچوں کی پیدائش اور اس کا سد باب، پیدا ہونے سے قبل ہی  بچے کو کیسے گورا کیا جائے، زچگی کے دوران عورت کی خوراک  سمیت دیگر 'اہم نوعیت' کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ اس شو میں بتایا گیا کہ اس وقت مسلمان نوجوان جوڑوں کا ایک بڑا مسئلہ ماہواری کے دوران سیکس کا مسئلہ ہے جس کے حوالے سے جوڑوں کو اسلامی تعلیمات کا ادراک نہیں۔ جس پر علامہ ضمیر نقوی نے اپنی رائے سے آگاہ کیا۔ 

شو کے میزبان وقار زکا شو شروع ہوتے ہی اپنے ناظرین سے اس بات کی درخواست کرتے نظر آئے کہ وہ علامہ ضمیر اختر نقوی کو بہت مشکلوں سے اس شو میں لائے ہیں اس لئے کوئی ایسی بات نہ کی جائے کہ جن سے انکا مذاق بنے۔ وہ ناظرین کو شو کے موضوع کی سنجیدگی پر بھی قائل کرتے نظر آئے۔

https://twitter.com/ZakaWaqar/status/1257781104368652288

تاہم ناظرین بھی کہاں رکنے والے تھے۔ سوشل میڈیا صارفین اور لائیو یوٹیوب کمنٹ باکس میں سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ رہا ہے کہ علامہ بتائیں کہ انہوں نے اپنا مشہور زمانہ ڈائیلاگ 'یہ تو ہوگا' کہاں سے ایجاد کیا۔ اس پر شو میں بھی علامہ ضمیر اختر نقوی اکھڑے اکھڑے نظر آئے اور کہا کہ 'صرف ایک بات پکڑ لیتے ہیں باقی علم کا خزانہ چھوڑ دیتے ہیں'۔

علامہ نے وقار ذکا سے فیس بک کے بقول علامہ کے دماغی مریضوں کا بھی علاج دریافت کیا جو انکے بقول کسی کو نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ انہیں سب معلوم ہے۔  جس کے جواب میں ایک صرف میں نہیں بتاؤں گا کو بیچ میں لائے بغیر نہ رہے انہوں نے لکھا  'میں نہیں بتاؤں گا. میں نہیں بتاؤں گا یہ فیسبک کے لونڈے ہر بات کا مذاق بنا لیتے ہیں . مجھے اپنی چیز کا مذاق نہیں اڑوانا. میں نہیں بتاؤں گا'

تاہم شو کے آغاز میں ہی کمنٹ سیکشن میں سب سے معصومانہ اپیل یہ رہی کہ ' وقار بھائی شو میں گندی باتیں مت کرنا، رمضان ہے'۔

 
مزیدخبریں