واٹس ایپ نے فون سٹوریج بچانے کے لیے کارآمد فیچر متعارف کروا دیا

رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیرملکیت ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو سٹوریج بھرنے کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔ واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد ڈیوائسز کی سٹوریج کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

10:42 AM, 6 May, 2024

نیا دور

میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔ واٹس ایپ نے ان گنت فیچرز کے بعد ایک نیا دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا جس سے فون کی سٹوریج کو بچایا جاسکے۔

واٹس ایپ کی درجنوں چیٹس سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کسی بھی صارف کے فون کی سٹوریج کو بہت تیزی سے بھر دیتی ہیں مگر اب کمپنی نے اس کا ایک منفرد حل نکال لیا ہے تاکہ فون کی سٹوریج کو بچایا جاسکے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیرملکیت ایپ نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو سٹوریج بھرنے کے مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد ڈیوائسز کی سٹوریج کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی ہوم فیڈ کے چیٹ فلٹرز کی طرح سٹوریج منیجمنٹ کے لیے بھی 3 فلٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

آل، ان ریڈ (unread) اور گروپس نامی یہ فلٹرز سے آپ آسانی سے جان سکتے ہیں کہ کونسے کانٹیکٹ، چینلز یا گروپ واٹس ایپ کی سٹوریج کو سب سے زیادہ بھرتا ہے۔

اس فیچر کے لیے سیٹنگز میں سٹوریج اینڈ ڈیٹا اور پھر مینیج سٹوریج میں جائیں، جہاں آپ مختلف اعدادوشمار دیکھ سکتے ہیں۔

وہاں آپ ان فلٹرز کو سٹوریج ڈیٹیلز کے نیچے دیکھ سکیں گے اور ہر انفرادی اکاؤنٹ یا گروپ کے آگے لکھا ہوگا کہ اس کی میڈیا فائلز نے فون سٹوریج کو کتنا بھرا ہے۔

عموماً چینلز اور گروپس کی جانب سے زیادہ بڑی میڈیا فائلز کو پوسٹ کیا جاتا ہے جن سے فون کی سٹوریج تیزی سے بھرتی ہے۔

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں