ٹوئٹر پر ایک صارف غلام عباس شاہ نے امرتسر کی ایک ویڈیو ٹوئٹ کی ہے جس میں ایک بھارتی سکھ راہداری کی تکمیل اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں جب کہ ان کے پسِ منظر میں لگے ایک بورڈ پر عمران خان کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔
ویڈیو میں ہرجیت سنگھ کہہ رہے ہیں کہ گرونانک کے جنم دن کے موقع پر اگر پاکستانی وزیرِ اعظم کی تصاویر امرتسر میں لگائی گئی ہیں، تو اس میں کوئی غلط بات نہیں۔
https://twitter.com/ghulamabbasshah/status/1191811896955088896?s=20
دوسری جانب بھارت کی ریاست پنجاب کے وزیرِ اعلٰی کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنے کے پیچھے پاکستانی فوج اور اس کی خفیہ ایجنسی 'آئی ایس آئی' ہے۔
بھارتی جریدے 'انڈیا ٹوڈے' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ اگست 2018 میں عمران خان کے بطور وزیرِ اعظم حلف برداری سے قبل ہی پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی جماعت کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو بتادیا تھا کہ پاکستان کرتار پور راہداری کھول رہا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت سے آنے والے سکھ یاتری سات نومبر کو گوردوارہ کرتارپور صاحب کی افتتاحی تقریب کے لیے نارووال جائیں گے۔ یاتری آٹھ نومبر کو مذہبی رسومات جب کہ نو نومبر کو راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔