10 گرام چرس رکھنے اور پینے کی اجازت دی جائے، درخواست گزار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

08:02 AM, 6 Nov, 2020

نیا دور

  سندھ ہائیکورٹ نے 10 گرام چرس رکھنے اور استعمال کی اجازت کی درخواست مستردکردی۔ سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار غلام اصغر سائیں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کیسی درخواست لے کر آگئے ہیں، کیا آپ یہ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کر دیں۔


عدالت نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ بتائیں آپ پرکتنا جرمانہ لگایا جائے، اس پر درخواست گزار نے کہا کہ وہ غریب آدمی ہے مگر مفاد عامہ کی درخواست لےکرعدالت میں حاضر ہوا ہے۔ درخواست گزار غلام اصغر سائیں نے عدالت میں کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے، اس پر عدالت نے جواب دیا کہ چرس پینا ہے تو ان ممالک جائیں، اس ملک میں اسکی اجازت نہیں، ایسی درخواستیں عدالت میں کیوں لے کر آتے ہیں۔


درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی آمدنی بڑھے گی، ریونیو بڑھے گا، اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسا ریونیو اور آمدنی نہیں چاہیے، آمدنی بڑھانےکےجائز طریقے ہوتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی درخواست کو مسترد کردی

مزیدخبریں