مسلم لیگ ن بھی تحریک لیبک سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہے، شاہد خاقان عباسی

09:06 AM, 6 Nov, 2021

نیا دور
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بھی تحریک لبیک پاکستان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نیوز ون کے پروگرام پرائم ٹائم ٹائم ود ٹی ایم میں میزبان طارق محمود سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر تحریک لبیک سیاسی میدان کا حصہ بنے گی تو اس کی مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے بات کرتیں ہیں اور سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے الائنس بھی بناتی ہیں۔
میزبان نے ان سے سوال کیا کہ مسلم لیگ ن کو تحریک لبیک سے سیٹ ایڈجسمنٹ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، اس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ الیکٹورل سیاست کا حصہ ہے کہاں اتحاد اور اختلاف بنتے رہتے ہیں۔

https://twitter.com/_Mansoor_Ali/status/1456901447241641984

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ سیاسی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہو سکی ہے ، آئین اور قانون کے دائرے میں سیاست کرنے والی کسی بھی جماعت کے ساتھ بات ہو سکتی ہے ۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت اور ٹی ایل پی میں معاہدہ خوش آئند ہے اس کے نتیجے میں سعد رضوری کی رہائی عمل میں آتی ہے تو تناؤ ختم ہوگا جسے ختم کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ علامہ سعد رضوی کی رہائی پر پھول پیش کرنا کوئی انہونی بات نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے مجمع کو کنٹرول کرنا بھی ایک حکمت ہوتی ہے ۔ حکومت اور ٹی ایل پی کے معاہدے کو منظر عام پر نہ لانے کی وزیراعظم کی حکمت عملی ٹھیک ہے ۔ قانون کےمطابق چیزوں کو آگے بڑھنا چاہیے ۔
مزیدخبریں