خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے آفیشل اکائونٹ سے ان دنوں ایسی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جن میں امریکا، کینیڈا اور دیگر امیر یورپی ممالک میں رہائش پذیر ان کے سپورٹرز پاکستان کے دگرگوں معاشی حالات اور اس کے باعث عوام کو درپیش مسائل کا ادارک نہ ہونے کے باوجود بھاشن جھاڑ رہے ہیں کہ جناب صبر سے کام لیں، ایک وقت آئے گا جب یہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
اس موقع پر بھی مرتضیٰ چودھری مزاح کا عنصر ڈھونڈ لائے ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک نئی ویڈیو میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی ایسی نقالی کی ہے جسے سن اور دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بہت محظوظ ہو رہے ہیں۔
https://twitter.com/KB_BUT/status/1456996516405592069?s=20
کیمرے کے سامنے خواتین کے لباس میں دوپٹہ اوڑھے مرتضیٰ چودھری نے خاتون کی نقالی کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام فرخندہ ہے اور میرا تعلق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے ہے۔ میں پاکستانیوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ ''موت نیں پینی تینوں، مر نہیں جائو گئے، اگر کچھ مہینے اور سال فاقے کر لو گے۔''
انہوں نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے جو آٹھ 9 ہزار سال بعد ختم ہو جائے گی۔ یہاں میامی میں فی کس انگریزوں کا اتنا برا حال ہے کہ کئی مہینوں سے ان کے گھروں میں ''بریڈیں'' نہیں بنیں۔ ''بیئر'' اور ''شرافیں'' تک مہنگی ہو چکی ہیں، میں کیا بتائوں یہاں کتنا برا حال ہے۔
مزاح نگار مرتضیٰ چودھری کی اس دلچسپ ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں اور ری ٹویٹ کر رہے ہیں۔