'زرداری کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہار چکے، اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کے ساتھ ہے'

صحافی عادل شاہزیب کے مطابق صداقت علی عباسی کے انٹرویو کے بعد مجھ سے متعلق مذموم پروپیگنڈا شروع ہو گیا اور میرا مؤقف لیے بغیر قسم قسم کی باتیں کہیں گئیں۔ ایک ایسے ملک میں جہاں اسامہ بن لادن کا انٹرویو ہو جاتا ہے، احسان اللہ احسان کا انٹرویو ہو جاتا ہے تو پھر صداقت علی عباسی کے انٹرویو میں کیا خرابی ہے؟

10:06 PM, 6 Nov, 2023

نیا دور
Read more!

سپہ سالار ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے ایجنڈے پر ہیں اور اگر ن لیگ ان کی ہم نوا نہیں بنے گی تو نقصان اٹھائے گی۔ آرمی چیف نواز شریف کو وزیر اعظم بنوانے کے لیے اسی طرح تلے ہوئے ہیں جیسے جنرل باجوہ عمران خان کو بنانے پر تلے ہوئے تھے۔ دونوں سینیئر جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں۔ آصف زرداری کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست ہو چکی ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ نے ان کے بجائے نواز شریف کو چن لیا ہے۔ یہ کہنا ہے تجزیہ کار سجاد انور کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مطابق آج ٹیلی فون پر آصف زرداری اور نواز شریف کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ آصف زرداری نے یہ فون تب کیا تھا جب نواز شریف واپس آئے تھے مگر اس کی کہانی آج جاری ہوئی ہے۔

صحافی عادل شاہزیب کے مطابق صداقت علی عباسی کے انٹرویو کے بعد مجھ سے متعلق مذموم پروپیگنڈا شروع ہو گیا اور میرا مؤقف لیے بغیر قسم قسم کی باتیں کہیں گئیں۔ ایک ایسے ملک میں جہاں اسامہ بن لادن کا انٹرویو ہو جاتا ہے، احسان اللہ احسان کا انٹرویو ہو جاتا ہے تو پھر صداقت علی عباسی کے انٹرویو میں کیا خرابی ہے؟ مطیع اللہ جان پی ٹی آئی کی گود میں بیٹھ کر میرے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، انہیں ٹاسک دیا گیا تھا کہ لٹریچر فیسٹیول میں میری تضحیک کریں۔

میزبان رضا رومی اور مبشر بخاری تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں