اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر بھی اپنی تشیویش کا بار بار اظہار کر چکے ہیں۔ اب ڈان اخبار کی خبر سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کے حکام اس امر پر بھی غور کر رہے ہیں کہ اگر کرونا کیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو پھر شادی ہالز اور ریستورانوں کو بند کردیا جائے۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے شادی ہالوں اور ریستورانوں کو بند کرنے کے حوالے سے ابتدائی غور بھی کیا جارہا ہے۔
اخبار نے لکھا کہاین سی او سی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ایک عہدیدار نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئندہ چند ہفتے اہم ہیں اور اگر انفیکشنز میں مزید اضافہ ہوا تو شادی ہالز اور ریسٹورنٹس دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ شادی ہالوں اور ریستورانوں میں عوام نے صحت پروٹوکولز کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے مثلاً ماسک پہننا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا جو تشویش کی بات ہے۔
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے بھی چند روز قبل اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر سامنے آسکتی ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ ماسکس پہنے جائیں۔