اس ملک میں کوئی بھی شہری ایف آئی آر کروا سکتا ہے اور انکا ماننا ہے کہ ایسا اپوزیشن نے ہی یہ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ چھوٹی موٹی ایف آئی آر کرواتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو چاہیئے کہ اس کیس کی مکمل پیروی کرے اور ایف آئی آر کرنے والے کو سامنے لائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نواز شریف ،موجودہ کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور مسلم لیگ کی سینئیر قیادت پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تھانہ شادرہ لاہور میں مقدمہ درج کرنے والے بدر رشید کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ اسکی تصاویر گورنر پنجاب، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق چیف جسٹس کے ساتھ منظر عام پر بھی آچکی ہیں۔