پی ڈی ایم نے مولانا فضل الرحمان کو سربراہ کیوں بنایا؟
07:52 PM, 6 Oct, 2020
"یہ خبر مجھ ناچیز کے لئے کوئی خبر نہ تھی۔ پہلے سے اندازہ تھا کہ لندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف ہر صورت میں اپوزیشن جماعتوں کے نئے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو بنوا کر رہیں گے۔ 3اکتوبر کو جب یہ اعلان سامنے آیا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ہوں گے تو مجھے اکتوبر 2002میں نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والی ایک ملاقات یاد آ گئی جس کا موضوع مولانا فضل الرحمٰن تھے۔"