مفتی طارق مسعود جہلم پہنچ گئے، انجینئر علی مرزا کہاں ہیں؟

05:11 PM, 6 Oct, 2021

نیا دور
گزشتہ روز یوٹیوب پر جاری ویڈیو میں مفتی طارق مسعود نے دعویٰ کیا تھا کہ میں زندگی میں پہلی بار جہلم پہنچ چکا ہوں اور اس سفر کا بنیادی مقصد انجینئر علی مرزا سے ملاقات ہے۔

مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ بہت عرصے سے یوٹیوب پر ہم دونوں کے درمیان ملاکھڑا سا چل رہا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میری ان سے اچھے ماحول میں بات چیت ہو جائے، اس لئے کچھ باتیں طے کرنا ضروری ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ میں جو باتیں طے کرنا چاہتا ہوں اس پر کسی بھی تھرڈ پارٹی کو اعتراض نہیں ہوگا۔ میں ڈیڑھ گھنٹہ انجینئر علی مرزا کے سامنے بیٹھوں گا اور اس ٹائم میں ان کیساتھ المہنت اور اللمفنت کے ان عقیدوں پر بات کریں گے جن کے بارے میں انجینئر صاحب بہت عرصے سے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ عقیدے قران وسنت کیخلاف ہیں اور کوئی بھی میرے سامنے ان مسائل پر بات چیت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں انجینئر صاحب کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں جہلم آ چکا ہوں۔ ان تین عقائد جو آپ نے ہائی لائٹ کئے ان پر میں آپ سے ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت کروں گا۔ اس کے بعد آپ کی جانب سے قران وسنت میں کی جانے والی تحریفات پر گفتگو کی جائے گی۔



دوسری جانب انجینئر محمد علی مرزا نے مفتی طارق مسعود کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حمزہ علی عباسی اور حسن الیاس گزشتہ رات قران وسنت ریسرچ اکیڈمی کا دورہ کیا تھا لیکن مفتی طارق مسعود اور ان کے تمام ساتھی مسلسل مقامی پولیس اور سی ٹی ڈی ایجنسی سے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں اب اس مشکل صورتحال میں کیا کر سکتا ہوں۔
مزیدخبریں