ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان: فخر، سرفراز، ملک،وہاب اور شرجیل خان ڈراپ

07:49 AM, 6 Sep, 2021

نیا دور
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آئندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بہت سے تجربہ کار کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا۔

سابق کپتان سرفراز احمد، وہاب ریاض ، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور ہارڈ ہٹنگ اوپنر شرجیل خان اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں جبکہ محمد عامر پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں اعظم خان کو شامل کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1434774916256129025

اعظم خان کے انتخاب پر مختلف طبقے میں تشویش کا اظہار کیا کیونکہ اتنے اہم میچ کے لیے وہ تاحال نا تجربہ کار ہیں جبکہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کمزور بیٹنگ کی اور صرف ایک رن بنا کر آوٹ ہوگئے تھے۔

ورلڈ ٹی 20 اور آئندہ ہوم سیریز کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شال، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، شاہین آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں شانواز دہانی، عثمان قادر اور فخر زمان ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا اور فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1434764222639054849

اس مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے جن کے درمیان پہلا میچ 24 اکتوبر کو ہوگا۔
مزیدخبریں