سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔ قوم کو آئین کی سربلندی بہت بہت مبارک ہو۔ آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کے لئے تمام ہوا۔ اللّہ پاکستان کو چمکتا دمکتا رکھے۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1512097078637379596?s=20&t=nmPzC-r_4mQ-3qAhRO2XHQ
سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ رولنگ کو غلط قرار دے دیا گیا، اچھی بات ہے مگر یہ رولنگ صرف غلط نہیں ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بدترین توہین اور انتہائی خطرناک روش ہے۔
مریم نواز شریف کہا تھا کہ اس کو لگام دینا عدلیہ کا فرض ہے۔ امید ہے آئین توڑنے والے کو قرار واقعی سزا ہو گی تاکہ پھر کسی کو ملک کے ساتھ ایسا گھناؤنا کھیل کھیلنے کی جرت نہ ہو۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1512095672866152449?s=20&t=nmPzC-r_4mQ-3qAhRO2XHQ
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی، اس کو اب صرف کالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہوگا۔
https://twitter.com/NawazSharifMNS/status/1512036312655798275?s=20&t=nmPzC-r_4mQ-3qAhRO2XHQ
نواز شریف نے کہا تھا کہ آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو تاکہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے۔