تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے اور اسمبلی بحال کرنے کے فیصلے کے بعد قوم سے اہم خطاب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ کل قوم سے خطاب کریں گے۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1512121159814623233?s=20&t=vNahGm-puozhBaGSNI-RFQ
اس بات کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کل کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی کل ہوگا اور کل رات وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے۔
https://twitter.com/PTIofficial/status/1511997645446946827?s=20&t=vNahGm-puozhBaGSNI-RFQ
اپنی ایک اور ٹویٹ میں فواد چودھری نے لکھا کہ اس بدقسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کر دیا ہے۔ فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا۔ بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے۔
https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1512106543017349123?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1512106543017349123%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1180331
دوسری جانب شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے 1947ء میں اپنی گردنیں کٹوا کر واہگہ بارڈر ایک آزاد ملک میں رہنے کے لئے کراس کیا تھا۔ ہمارے بزرگوں کو شاید یہ پتا نہیں تھا کہ برطانیہ کی بجائے امریکا کی غلامی میں جا رہے ہیں۔ لگتا ہے اب 1947ء کی صورتحال میں واپس پہنچ گئے ہیں۔
https://twitter.com/FarrukhHabibISF/status/1512098059571773442?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1512098059571773442%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1180331
فرخ حبیب نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان کے ڈر سے تمام چور اکٹھے ہوئے۔ عمران خان کا بیانیہ جیت گیا اور اپوزیشن ہار گئی ہے۔ آئندہ الیکشن میں اپوزیشن کو بھی پتا لگ جائے گا کہ عوام میں بیرونی سازش کی کٹھ پتلیوں اور ضمیر فروشوں کی درگت کیسے بناتے ہیں۔
https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1512095842542358528?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1512095842542358528%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1180331
سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ یااللہ اپنا کرم فرما۔ انشاء اللہ جیت اس عوام کی ہوگی۔ یہ قوم ایک عظیم قوم بننے جا رہی ہے۔ عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ جلد کپتان اپنی اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ گھبرانا بالکل نہیں ہے۔
https://twitter.com/UdarOfficial/status/1512093471019917320?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1512093471019917320%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1180331
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر لیکن اس فیصلے میں بے شمار زمینی حقائق کو نظر انداز کر دیا گیا۔ غیر ملکی سازش، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ اور سندھ ہائوس میں ضمیروں کی منڈی پر خاموشی حیران کن ہے۔ تاریخ اس فیصلے پر اپنا جواب خود دے گی۔ عمران خان کے اگلے اعلان کا انتظار کریں۔