اس سلسلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معاون وکیل کے ساتھ خود رجسٹرار آفس سپریم کورٹ آئے۔
واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو 2 شوکاز جاری کر رکھے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ایک شوکاز بیرونِ ملک اہل خانہ کے نام سے جائیداد ظاہر نہ کرنے کے صدارتی ریفرنس پر جاری کیا گیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے انہیں دوسرا شو کاز صدر مملکت کو خط لکھنے پر جاری ہوا تھا۔