گیپکو کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، سکھیکی گرڈ اسٹیشن میں "زیرو لوڈ شیڈنگ" ہورہی ہے جبکہ حقیقت میں تمام فیڈرز خصوصاً میاں ریہامہ، سبط شاہ اور کوٹ سرور میں 8 سے 10 گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔
گوجرانوالہ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کی یہی صورتحال ہے، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ظلم اور نااہلی کی انتہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام کو اس مسئلے کا نوٹس لے کر جلد از جلد حل کروانا چاہیے۔
گیپکو صارف کے مطابق بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ یکم جولائی سے جاری ہے اور گرمی کی شدت بڑھنے سے صورتحال اذیت ناک بن چکی ہے۔