سینئر صحافی عامر میر اور عمران شفقت پر فوج اور عدلیہ کے خلاف سازش کرنے کا مقدمہ درج

01:21 PM, 7 Aug, 2021

نیا دور
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 2 سینئر صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ان دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات اعلیٰ عدالتی ججوں، پاک فوج اور خواتین سے متعلقہ تضحیک آمیز رویہ رکھنے پر درج کئے گئے۔ ایف آئی اے نے اپنی پریس ریلیز میں مزید لکھا کہ یوٹیوب پر چلنے والے چینل Googly اور Tellings کے نام سے ایسے پیغامات اور پروگرام نشر کئے گئے جس سے قومی سلامتی کے اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کی بنیاد کو کمزور کر کے عوام کے ان اداروں پر اعتماد کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی اور مزید برآں خواتین کے ساتھ بھی تضحیک آمیز رویہ رکھا گیا۔ دونوں ملزمان کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا تاہم تفتیش جاری ہے۔ آئندہ ملزمان کے خلاف مزید ثبوت اکٹھا کر کے چالان عدالت میں جمع کروا دیا جائے گا۔



ذرائع کے مطابق عامر میر اور عمران شفقت نے مقدمے کے خلاف تحریری جوابات ایف آئی اے میں جمع کرادیے ہیں۔

عامر میر نے تحریری جواب میں کہا کہ میں گرفتاری کے لیے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری صحافتی جدوجہد کا مقصد پاکستان کے مفاد کی حفاظت کرنا ہے، ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پاکستان اور اس کے عوام کے مفاد کے لئے جدوجہد کرتا رہوں گا۔

عمران شفقت نے تحریری جواب میں کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، ان کی واضح تردید کرتا ہوں
مزیدخبریں