فرقے جیت گئے، انسانیت ہار گئی
01:50 PM, 7 Dec, 2019
کھاریاں میں ایک شیعہ نوجوان ٹریفک حادثے میں فوت ہوگیا، مسجد کے سنی امام نے نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کردیا جس کے بعد دو نوجوانوں نے ایک شیعہ امام سے نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست کی۔ ابتدائی طور پر صرف دو نوجوانوں نے میت کو کاندھا دیا جنہیں بعد میں دو رکشہ ڈرائیوروں کی مدد بھی مل گئی۔ یہ جنازہ یقیناً بھاری ہوگا لیکن اُن چار افراد کے لئے نہیں جو اسے اٹھائے ہوئے تھے بلکہ یہ جنازہ اس معاشرے کے لئے بھاری تھا جنہوں نے نماز جنازہ پڑھنے سے انکار کر دیا تھا