جسٹس عائشہ ملک اس سال کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

03:48 PM, 7 Dec, 2022

نیا دور
پاکستان میں سپریم کورٹ کی جج بننے والی پہلی خاتون جسٹس عائشہ ملک کو سال 2022 کی سو بااثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

بی بی سی کی جانب سے سال 2022 کی سو بااثر خواتین پر مبنی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

بی بی سی نے ماہر قانون  کی پروفائل میں بتایا کہ کس طرح جسٹس ملک نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے فیصلے سنائے تھے ۔جسٹس عائشہ اے ملک کے مقبول فیصلوں میں جنسی تشدد کی شکار خواتین کے طبی معائنہ کے طریقہ ’ٹو فنگر ٹیسٹ‘ کے بارے میں فیصلہ بہت نمایاں ہے۔ یہ ٹیسٹ 2021 میں پابندی لگنے سے پہلے جنسی زیادتی کے کیسز کے سلسلے میں کیے جاتے تھے۔

بی بی سی نے اپنی پروفائل میں کہا کہ جسٹس  ناصرف دنیا بھر کے ججوں کی تربیت کی ہے بلکہ صنفی نقطہ نظر کو نظام انصاف کا حصہ بنانے پر بات کرنے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں 2022 میں ترقی سے قبل لاہور ہائی کورٹ  کی جج تھیں اور  ہارورڈ  کی سابق طالب علم ہیں۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے 6 جنوری 2022 کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے کے بعد جسٹس عائشہ اے ملک کی معیاد عہدہ میں تین برس کی توسیع ہو ئی ۔ پہلے انھوں نے دو جون 2028 کو ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن اب 2031 میں ریٹائر ہوں گی۔

اس توسیع سے سپریم کورٹ کی نئی جج جسٹس عائشہ اے ملک اپنی ریٹائرمنٹ سے ایک سال پہلے چیف جسٹس پاکستان بن سکتی ہیں جو ایک منفرد اعزاز ہو گا۔

اداکارہ سیلما بلیئر، بھارتی سپر اسٹار پریانکا چوپڑا اور یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکا بھی شامل ہیں۔
مزیدخبریں